Get Alerts

فیفا ورلڈ کپ 2026: بیلجیم اور فرانس کی بڑی کامیابیاں، سینیگال کی عراق کے خلاف شاندار فتح

فیفا ورلڈ کپ 2026: بیلجیم اور فرانس کی بڑی کامیابیاں، سینیگال کی عراق کے خلاف شاندار فتح

ٹورانٹو:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جہاں مختلف گروپس میں دلچسپ میچز کھیلے گئے۔

گروپ جی میں بیلجیم نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی، جبکہ ایران اور مصر کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

گروپ آئی میں فرانس نے ناروے کو چار ایک سے ہرا دیا۔ فرانس کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک اسکور کی۔ اسی گروپ میں سینیگال نے عراق کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔

گروپ ایچ میں اسپین نے یوراگوئے کو ایک صفر سے شکست دی، جبکہ کیپ وردے اور سعودی عرب کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

ورلڈ کپ 2026 کے ان مقابلوں کے بعد بڑی ٹیموں نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: