اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کی امن کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان امن، مذاکرات اور تعمیری سفارت کاری کے لیے پُرعزم ہے۔