دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لیے بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا

دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لیے بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا

راولپنڈی:  کور کمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت مردم شماری کے لیے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں اٹک میں مردم شماری کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا مردم شماری سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر مردم شماری عملے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا آئی ایس پی آر کے مطابق اٹک میں آئی بی اوز اور آپریشن رد الفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا کور کمانڈر نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لیے بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا آپریشن ردالفساد میں فوج خفیہ اداروں اور رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔