بھارت کا خلا میں سیٹیلائٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ

بھارت کا خلا میں سیٹیلائٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارت کا خلا میں سیٹیلائٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ ، وزیراعظم مودی نے سائنسدانوں کے کارنامے کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اینٹی سیٹیلائٹ میزائل سے خلا میں سیٹیلائٹ کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کر دیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کے اس کارنامے کو سراہا اور کہا کہ اس سے قبل بھارتی سائنسدانوں نے خلا کے قریب تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر سیٹیلائٹ کو نشانہ بنایا تھا ۔