Get Alerts

نواز شریف کا  شریف میڈیکل سٹی سے علاج کروانے کا فیصلہ

نواز شریف کا  شریف میڈیکل سٹی سے علاج کروانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم  نواز شریف نے  شریف میڈیکل سٹی سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا  ہے کہ نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان  کا مکمل چیک اپ کیا  جائے گا جس کے بعد  نواز شریف کے گردوں اور دل کا علاج ایک ساتھ ہوگا۔

چھ ہفتے میں علاج مکمل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ طبی معائنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ چھ ہفتے میں علاج ہوسکے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کی ہے۔