چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت  ناساز، پمز اسپتال منتقل

چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت  ناساز، پمز اسپتال منتقل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت  ناسازہوگئی جس کے بعد انھیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما  پرویزالہیٰ کو اسلام آباد پولیس طبی معائنہ کے لئے پمز  اسپتال پہنچا دیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری پرویزالہٰی کا پمزاسپتال میں سی ٹی سکین اور ایچ آر سی ٹی سکین کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

مصنف کے بارے میں