Get Alerts

امیتابھ بچن کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

 امیتابھ بچن کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کئی دن سے کمر اور بازو کے درد میں مبتلا تھے اور معمول کے مطابق چیک اپ کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امیتابھ بچن کو نظام انہضام میں مسئلے کے باعث داخل کیا گیا ہے لیکن اسپتال یا ان کے خاندان کی جانب سے فی الحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

 امیتابھ بچن اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایک ’102 ناٹ آؤٹ‘ بھی شامل ہے۔  اس سے قبل امیتابھ بچن متعدد بار کئی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں جب کہ وہ 1982 سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور 75 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔