امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپر میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال نتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امیتابھ بچن سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے اسپتال گئے تھے جب ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیتابھ  ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں داخل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے 81 سالہ لیجنڈ اداکار  امیتابھ بچن کی کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

وہ متعدد تقریبات میں شرکت کر رہے تھے اور بے چینی محسوس کر رہے تھے، اس لیے انہیں جنرل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جب ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کرنے کا مشورہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق سپر سٹار اداکار امیتابھ بچن اب بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم امیتابھ بچن یا ان کے خاندان نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں