مہنگی بجلی مزید مہنگی ہوگی یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا

مہنگی بجلی مزید مہنگی ہوگی یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا

اسلا م آباد : مہنگی  بجلی مزید مہنگی ہوگی یا نہیں فیصلہ کل ہوگا۔ نیپرا کل سی پی پی اے کی 1 ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
بجلی کے من و عن اضافے سے جی ایس ٹی سمیت صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فروخت ہوئی، فروری میں 24.77 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گیس سے 11.04 فیصد، ایل این جی سے 20.33 فیصد اور فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی بنائی گئی۔

مصنف کے بارے میں