Get Alerts

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا راج: دبئی اور شارجہ میں الرٹ جاری، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

 متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا راج: دبئی اور شارجہ میں الرٹ جاری، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث حکام نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دبئی، شارجہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے اور کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔
دبئی پولیس نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ تیز بارش اور ہواؤں کے باعث سڑکوں پر حدِ نگاہ (Visibility) متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے بعض علاقوں میں ژالہ باری (اولے پڑنے) کی پیشگوئی کی ہے، جس سے گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
دبئی انتظامیہ کے مطابق موسمی صورتحال کل صبح تک غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ بلدیاتی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو فوری طور پر یقینی بنایا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ذرائع سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔

ٹیگز: