مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے قریبی ساتھی کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ

مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے قریبی ساتھی کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں طویل محاصرے کے بعد مجاہدین اور بھارتی قابض افواج کے درمیان میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار بٹ شہید ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سبزار بٹ برہان وانی کے قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں انکے ہمراہ دو اور نوجوان بھی مارے گئے
برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر عوامی تحریک شروع ہو گئی تھی بھارت فوج نے اس دبانے کے لیے سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا
سبزار کی شہادت کے بعد کی خبر عام ہوتے ہی کشمیر کے بیشتر قصبوں میں ہڑتال کر دی گئی اور طلبہ نے تعلیمی اداروں میں مظاہرے کیے۔ ترال میں جھڑپ کی جگہ کے قریب پہلے ہی ہزاروں لوگ مظاہرے کررہے تھے۔
برہان وانی کے بعد حزب کی کمان انجنئیرنگ گریجویٹ ذاکر موسی کے ہاتھ میں ہے، تاہم سبزار بٹ گروپ کے اہم کمانڈر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ مارے گئے فیضان کی عمر صرف 17 سال ہے اور انھوں نے گذشتہ مارچ میں ایک نیم فوجی اہلکار سے رائفل چھین لی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں