Get Alerts

حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد

حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق مشیر خزانہ اس وقت بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔ اس پر چیف جسٹس نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کر سکتا ہے۔ یہ عدالت آپ کو وقت دے رہی ہے اور آپ کو تیاری کر کے آنا چاہیے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایسی درخواست اس عدالت میں نہ لایا کریں جس کے بعد عدالت نے حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔