Get Alerts

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر مزید مہنگا

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر مزید مہنگا
کیپشن: سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر مزید مہنگا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 815 روپے بڑھ کر 95 ہزار 850 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ  میں سونے کی قدر 12  ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 907 ڈالر فی اونس ہے ۔

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید 6 پیسے مہنگی ہو گئی۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہو گیا اور نئی قیمت 154 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے۔