Get Alerts

پنجاب میں مونکی پاکس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے 

پنجاب میں مونکی پاکس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے 

لاہور :پنجاب میں مونکی پاکس کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ،حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا جو صوبے میں منگی پوکس کی صورتحال کا مکمل جائزہ لے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نےبیماری کے علاج کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر ہارون جہانگیر کو ورکنگ گروپ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے ، ورکنگ گروپ میں جلد، انفیکشن، میڈیسن اور وائرس کے ماہرین شامل ہیں،ورکنگ گروپ پنجاب میں منکی پوکس کی صورتحال سے نمٹنے اور مریضوں کی تعداد، ادویات سمیت اسپتالوں کی تیاری کا جائزہ لے گا۔

ورکنگ گروپ اسپتالوں میں علاج سے متعلق آڈٹ اور انسپکشن بھی کرے گا۔

ٹیگز: Monkey Pox, PMLN, PTI