عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی ٹیم بنادی 

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی ٹیم بنادی 
سورس: file

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 7 رکنی  ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کریگی۔

مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔