Get Alerts

امریکی صدر پر بھارتی رہنما کی تنقید، ششی تھرور کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی صدر پر بھارتی رہنما کی تنقید، ششی تھرور کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: بھارت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی فضا کو مزید تناؤ کا شکار بنا دیا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امورِ خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ امریکی صدر پر براہِ راست تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ششی تھرور نے امریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ "میں نے جارج بش، باراک اوباما سمیت پانچ امریکی صدور سے ملاقاتیں کی ہیں، مگر موجودہ صدر میں وہ قابلیت اور قیادت کی خوبیاں نہیں ہیں جو ماضی کے صدور میں ہوتی تھیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی صدر میں دانش مندی اور سیاسی بصیرت کی شدید کمی ہے۔

ٹیگز: