Get Alerts

پی پی پی سینیٹر سرمد علی کا ششی تھرور کے بیان پر شدید رد عمل ، "بھارت نے جنگ نہیں چھیڑی" کا دعویٰ مسترد

 پی پی پی سینیٹر سرمد علی کا ششی تھرور کے بیان پر شدید رد عمل ،

واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سرمد علی  نے  بھارتی رہنما ششی تھرور کے حالیہ بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  انہوں نےایکس کی سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید رد عمل دیا ہے۔
واضح  رہے کہ گذشتہ روزششی تھرور نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ بھارت نے کبھی پاکستان کے خلاف جنگ کا ارادہ نہیں رکھا، بلکہ صرف دہشتگردی کے خلاف کارروائی کی۔ اس بیان پر ردِ عمل میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک جھوٹا بیانیہ ہے جسے ششی تھرور کی فصاحت بیچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پی پی پی کے سینیٹر سرمد علی کا مزید کہنا تھاکہ  بھارت نے خود تنازع کا آغاز کیا اور شہریوں کو نشانہ بنایا، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد، جس کے بارے میں کوئی معتبر شواہد بھی پیش نہیں کیے گئے۔ اس قسم کے بیانات زمینی حقائق سے انحراف کرتے ہیں اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں۔

 

ٹیگز: