Get Alerts

برطانیہ :لیور پول میں ڈرائیور نے گاڑی ہجوم سے ٹکرا دی ،متعدد افراد زخمی

برطانیہ :لیور پول میں ڈرائیور نے گاڑی ہجوم سے ٹکرا دی ،متعدد افراد زخمی

لیورپول : برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک گاڑی نے فٹبال شائقین کے ہجوم کو ٹکر مار دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ اپنی ٹیم کی پریمیئر لیگ میں فتح کا جشن منا رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایک سیاہ رنگ کی کار نے اچانک ہجوم پر چڑھائی کی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 53 سالہ سفید فام ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں لگتا بلکہ انفرادی فعل معلوم ہوتا ہے۔

ایمبولینس سروس کے مطابق، حادثے میں 27 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں موقع پر طبی امداد دی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے "لوگوں کی چیخیں سنیں" اور بہت سے افراد کو گاڑی کے ارد گرد جمع ہو کر غصے میں دیکھا۔ پولیس نے بروقت پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مناظر انتہائی ہولناک ہیں، میری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔"
انہوں نے پولیس اور ریسکیو اداروں کے فوری ردعمل کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کو تحقیقات کے لیے وقت اور موقع دیں۔

ٹیگز: