Get Alerts

نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ،سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ،سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

نوشکی : بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ واقعہ کلی محمد حسنی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالوحید جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔

شہید اہلکار کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا۔ ترجمان بلوچستان حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور حملے کو قومی مہم پر حملہ قرار دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔

ٹیگز: