Get Alerts

علی گڑھ میں انسانیت روند دی گئی: مسلمان ہونے کی "سزا" میں وحشیانہ تشدد، گاڑی کو آگ لگا دی گئی

علی گڑھ میں انسانیت روند دی گئی: مسلمان ہونے کی

علی گڑھ، اترپردیش:  بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا، جہاں گاؤ رکھشا کے نام پر ہندو انتہا پسندوں نے چار مسلمانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا اور قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرین بھینس کا گوشت لے جا رہے تھے جو بھارتی قانون کے تحت ممنوع نہیں، لیکن خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے گروہ نے انہیں زبردستی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے  ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے مسلسل حملے کیے، جس کے نتیجے میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حیران کن طور پر واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود، پولیس موقع پر موجود رہی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے نہ صرف تحفظ فراہم نہیں کیا بلکہ اب تک حملہ آوروں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی بھی نہیں کی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مودی سرکار کی زیر نگرانی بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور مذہبی اقلیتوں کی کھلے عام تضحیک کی عکاسی کرتا ہے۔ اقوامِ متحدہ سمیت متعدد انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ پر بارہا تشویش ظاہر کر چکی ہیں، مگر زمینی حقائق دن بہ دن مزید خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: