ڈی جی رینجرز نے فیض آباد کا دورہ کر کے مظاہرین کو واپسی کا کرایہ دیا

ڈی جی رینجرز نے فیض آباد کا دورہ کر کے مظاہرین کو واپسی کا کرایہ دیا


اسلام آباد: ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر حیات خان نے فیض آباد کا دورہ کرکے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،اور تحریک لبیک کے قائدین سے ملاقات کی،رینجرز کی طرف سے دھرنے میں شریک افراد کو گھروں میں واپس جانے کیلئے کرایہ کے لیے 1ہزار روپے فی کس دیے۔دھرنے کے شرکاء ڈی جی رینجرز کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔


تفصیلات کے مطابق سیکٹرکمانڈر کی طرف سے میجر جنرل اظہر نوید کو دھرنے اور علاقے میں فورس کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پیر کو ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نوید نے فیض آباد کا دورہ کیا۔ اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے دھرنے میں گئے۔ڈی جی رینجرز نے تحریک لبیک کی قیادت سے ملاقات کی۔


اس موقع پر رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کی طرف سے میجر جنرل اظہر نوید کو علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی رینجرز نے دھرنے کے شرکاء سے بھی ملاقات کی،اور ان میں 1ہزار روپے فی کس تقسیم کیے،تاکہ جن لوگوں کے پاس گھروں کو جانے کیلئے کرایہ نہیں وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے گھروں کو پہنچ سکیں،دھرنے کے شرکاء نے ڈی جی رینجرز کی آمد پر نعرے بازی کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے، علاقے میں رینجرز کو تا حکم ثانی تعینات کردیا گیا ہے، دھرنے کے تمام شرکاء کی روانگی کے بعد رینجرز کو ہٹا دیا جائے گا۔