برسبین: ایشز سیریز کے پہلے معرکے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 10وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی ۔
170کا ہدف میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے پورا کیا ،اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بین کرافٹ 82 نے رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس فتح کے ساتھ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
Warner and Bancroft hit the highest unbeaten opening stand in a winning chase as Australia won by 10 wickets to take a 1-0 #Ashes lead.
— ICC (@ICC) November 27, 2017
RECAP: https://t.co/C9M9QAxqCx pic.twitter.com/29INXT2BCP
کھیل کے پانچویں روز میزبان ٹیم کی جانب سے بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 114رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 170 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر پورا کر لیا۔سٹیو سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔سیریز کا دوسرا میچ2دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔