افریقامیں کوروناکی نئی قسم پھیلنےکااندیشہ،آئی سی سی کابڑافیصلہ

ICC,Women World Cup 2022

دبئی :آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ کپ کوالی فائرایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ،زمبابوے میں ہونے والا آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالی فائرز رائونڈ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر رائونڈ کو زمبابوے میں کورونا وائرس کی شدت کی وجہ سے منسوخ کر دیا ،آئی سی سی کا کہنا ہے کھلاڑیوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوالیفائر رائونڈ کو فوری منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

واضح رہے یہ ٹورنامنٹ 5 دسمبر سے کھیلا جانا تھا ، دوسری طر ف جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے دوران پاکستان سمیت نوملکوں کی خواتین کرکٹ ٹیمیں زمبابوے میں پھنس کررہ گئیں ، کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے خلیجی ائر لائن نے زمبابوے کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے ۔ 

 جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی  خطرناک ترین قسم دریافت ہونے کے بعد پوری دنیا میں ایکبار پھر سے کورونا وائرس کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کئی ممالک نے جنوبی افریقہ کے سفر پر پابندی لگائی تو کئی ائر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشننز معطل کردیئے ہیں ۔