ناانصافی پر اعظم سواتی کا ٹویٹ اور تقریر جائز ہے، گرفتاری کیخلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی: عمران خان 

ناانصافی پر اعظم سواتی کا ٹویٹ اور تقریر جائز ہے، گرفتاری کیخلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی: عمران خان 
سورس: File

لاہور : چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے اوپر تشدد اور ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی بالکل ٹھیک ہے۔ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری بعد اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ زیرحراست تشدد اور بلیک میل کرنے کیلئے سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ کو بھیجنے کی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی حمایت میں سینیٹرز کی طرف سے 15 دن سے اپیلیں کی جا رہی ہیں مگر سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لیے بند ہیں۔ اعظم سواتی ٹویٹ کرکے دوبارہ گرفتار ہو گئے، اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہو گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازعہ ٹویٹس پر اعظم سواتی کوگرفتار کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں