اصل پیر پنکی نہیں خاور مانیکا ہے، خاور نے یہ سب کچھ پیسے کیلئے کیا، اب اسٹیبلشمنٹ کے خوف سے بیان دیا:سینئر صحافی کی خاندانی ذرائع سے بات

اصل پیر پنکی نہیں خاور مانیکا ہے، خاور نے یہ سب کچھ پیسے کیلئے کیا، اب اسٹیبلشمنٹ کے خوف سے بیان دیا:سینئر صحافی کی خاندانی ذرائع سے بات
سورس: File

لاہور: سینئر صحافی عبدالستار خان کا کہنا ہے کہ بشری پیرنی نہیں ہے جبکہ اصل پیر تو خاور مانیکا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مانیکا خاندان کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی خاور مانیکا کی نائب ہیں۔

سینئر صحافی عبدالستار خان نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اس بات کا کیسے نہیں معلوم۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے خاندان جن میں ان کی بیٹی یا بیٹے نے میرے سامنے یہ بات کی اور مجھے نہیں معلوم کہ اس حقیقت کو سب کے سامنے آشنا کیا جائے گا یا نہیں اور اگر کیا جائے گا تو کب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اصل پیر خاور مانیکا ہیں اور جب عمران خان ان کے گھر بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے جاتے تو خاور مانیکا بطور پیر گھر میں موجود ہوتے تھے اور خاندان کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان بطور مرید مانیکا کی موجودگی اور رضا مندی سے ان کے سامنے بیٹھتے تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی 2018 کو جس دن الیکشن ہوئے اس دن بھی خاور مانیکا پیر بن کے اور عمران اور بشریٰ بی بی مرید بن کر بیٹھے تھے اور ایک ایسی جگہ جہاں عام آدمی کی پہنچ نہیں ہو سکتی ادھرلمبی چوڑی تعداد میں کالے بکرے جلائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خاندان میں چلنے والی بات تصدیق کے ساتھ باہر آ گئی تو سب کو معلوم ہو جائے گا اس کہانی کا اصل تخلیق کار تو خاور مانیکا ہے اس نے سب کرداروں کو لانچ کیا اوراب وہ ٹی وی پر آ کے تاثر دے رہے ہیں جیسے انہیں عمران اور بشری کا ملنا نہیں پسند نہیں تھا۔لیکن خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب چیئر مین پی ٹی آئی گھر آتے تھے تو خاور مانیکا سر تسلیم خم کرتے ہوئے انہیں گھر میں ویلکم کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانی ذرائع سے جو بات معلوم ہوئی اس سے تو ئی ہی ظاہر ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی کے کندھے پر بندوق رکھ کے چلائی جا رہی اور اور یہ حقیقت کھل کے سامنے آ گئی تو اس بات کا یہی مطلب ہے کہ یہ سب کچھ سوچی سمجھی پلاننگ کیساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق میں بہت بڑا کردار خاور مانیکا کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سب سے زیادہ فائدہ اسی خاندان نے اٹھایا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی سننے کو ملی ہے کہ خاور مانیکا پاکپتن کے سب سے بڑے دربار کی گدی لینا چاہتے تھے۔ 

 عبدالستار خان کا کہنا تھا کہ بات صرف اتنی سی ہے کہ اس وقت خاور مانیکا ضرورت مند تھا اور آج غیرت مند ہو گیا کیوںکہ آج اسے اسٹیبلشمنٹ کا خوف ہے اور انہی کے ڈر سے ٹی وی پر آ کے جھوٹی کہانی بیان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیر تو کمزور نکلا اور باہر آ کر اسنے وہ بات کی جو اسٹیبلشمنٹ کو اور عمران کے مخالفوں کو بھی پسند آئے گی۔ 

سینئر صحافی عبدالستار خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ بات صرف خاندان کے اندر ہے خاور یا بشریٰ کے بچوں کے درمیان ہے۔ ایک عرصے سے ہم سب بھی پنکی پیرنی کرتے آئے جبکہ حقیقت تو کچھ اور ہے۔  اب جب یہ بات کھل کے مارکیٹ میں آئے گی تو کہانی ایک نیا موڑ لے گی۔  

مصنف کے بارے میں