عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل 

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل 
سورس: File

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ ز میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ 

190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ 

دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

مصنف کے بارے میں