غزہ میں  سٹار لنک سیٹلائٹ  کے لیے منظوری ضروری،اسرائیل اور  مسک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

 غزہ میں  سٹار لنک سیٹلائٹ  کے لیے منظوری ضروری،اسرائیل اور  مسک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

غزہ :غزہ کی پٹی سمیت اسرائیل میں سٹار لنک سیٹلائٹ استعمال کرنے کے لیے اسرائیلی وزارت مواصلات سے منظوری درکار ہوگی۔
سٹار لنک سیٹلائٹ کو اسرائیل یا غزہ میں  استعمال کرنے کے لیے اسرائیلی وزارت مواصلات سے منظوری درکار ہوگی۔
یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے غزہ کا مواصلاتی ٹاورز تباہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے تھے، غزہ میں پہلے ہی مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کی شدید کمی تھی۔


انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں سٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کا اعلان کیا تھا۔تاہم اسرائیل نے ایلون مسک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ سٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہمی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کرہی نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور ایلون مسک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت ایلون مسک غزہ میں اسرائیل کی منظوری کے بغیر اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم نہیں کریں گے۔انہوں نے ایلون مسک کو معاہدے کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اس معاہدے کے مطابق اب غزہ کی پٹی سمیت اسرائیل میں سٹار لنک سیٹلائٹ استعمال کرنے کے لیے اسرائیلی وزارت مواصلات سے منظوری درکار ہوگی۔قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آرہی تھیں ایلون مسک اس وقت اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ اسرائیل کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

99a2679dcf7dd6bfae5d1cae5a890d84

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو اکتوبر 2022 میں خریدا تھا اور اس کا نام تبدیل کر کے ایکس کردیا تھا تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ ایکس پر معتدل مواد میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں نفرت انگیز بیانات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں