کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں،  بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں،  آصف زرداری نے جوکہااسے سمجھنے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ 

کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں،  بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں،  آصف زرداری نے جوکہااسے سمجھنے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ 

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ  کاکہنا ہے کہ   بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، جو آصف زرداری نےکہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، جو آصف زرداری نےکہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اب ووٹ کیلئے جارہی ہے تو کچھ ڈرامہ تو کرے گی، کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں۔


خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ  فیصلہ سی ای سی کرتی ہے، اگر آصف  زرداری اعلان کردیں گے تو طریقہ کار تبدیل ہوجائے گا، اس تناظر میں آصف زرداری نے ایسا کہا ہے کہ وہ امیدوار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے 2014 میں سلوگن دیا تھا ووٹ کو عزت دو، کیا آپ دے رہے ہیں؟ آپ کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، یہ ووٹ کو عزت دو والا نہیں پارٹی کا مسئلہ ہے۔


پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں اور ہمارے لیڈرز نے جو وعدے کیے وہ مکمل کیے ہیں،  کوئی اور جماعت بتا دے کہ اس نے اپنے منشور پر عمل کیا ہو۔پی پی رہنما نے فری فیئر انتخابات کو الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں