بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا،عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا:چوہدری نثار

 بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا،عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا:چوہدری نثار

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے، آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ  میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے، آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔ چکری میں حلقہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہا کہ میری خدمت کے نشان حلقہ میں ہر جگہ موجود ہیں میرے حمایتیوں کو میرے لئے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے اگر مجھے عہدے ہی چاہیے ہوتے تو جس دور میں جوبھی عہدہ کہتا مجھے ملتا مگرمیں نے کبھی اپنے ضمیر اور کردار کا سودا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کل بھی موقف تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا، انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے کھڑا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں ۔ میں حلقہ کے عوام کی دعاؤں، ووٹ اورسپورٹ سے منتخب ہو کر پاکستان اور اس حلقے کی پسماندگی کو دور کروں گا۔

مصنف کے بارے میں