Get Alerts

مغربی افریقا کے ملک گنی بساؤ میں بغاوت، فوج نے صدر کو معزول کر کے اقتدار سنبھال لیا

مغربی افریقا کے ملک گنی بساؤ میں بغاوت، فوج نے صدر کو معزول کر کے اقتدار سنبھال لیا

گنی بساؤ: مغربی افریقا کے ملک گنی بساؤ میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر اُمارو ایمبیلو کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان کل متوقع تھا، مگر اس سے قبل ہی فوج نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، دارالحکومت بساؤ سے نشریات کرنے والے ریاستی ٹیلی ویژن پر فوجی افسران نے صدر اُمارو ایمبیلو کے عہدے سے برطرف ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام ریاستی ادارے اگلے حکم تک معطل رہیں گے۔ فوجی افسران نے یہ بھی بتایا کہ ملک کی سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں اور ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق آئینی نظام کی بحالی تک انتخابی عمل معطل رہے گا۔

گنی بساؤ کی فوج نے ایک اعلیٰ فوجی کمان تشکیل دے کر ملک کا نظم و نسق سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔ فوجی بغاوت کے اعلان سے پہلے ملک کے مختلف اہم مقامات، بشمول الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہیں، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب، صدر اُمارو ایمبیلو کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے الیکشن کمیشن پر حملہ کیا تھا تاکہ انتخابی نتائج کا اعلان روک سکیں۔

ٹیگز: