Get Alerts

بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کی مذمت، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کی مذمت، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا یہ مؤقف اشتعال انگیز اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سندھ کو قیامت تک کوئی تقسیم نہیں کر سکتا، پاکستان بنانے والا سندھ کبھی تقسیم کی بات نہیں کرے گا”۔ انہوں نے بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کو شکست خوردہ ذہنیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے مودی حکومت پر سخت مؤقف کے بعد اس نوعیت کے بیانات سامنے آنا نئی بات نہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے اس مؤقف کا حوالہ دیا کہ “سندھو ہمارا ہے، یہاں یا تو پانی بہے گا یا مودی کا خون.

مراد علی شاہ نے کہا کہ جس نے سندھ کا پانی پیا ہو، وہ کبھی سندھ سے غداری کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اسمبلی کو یقین دلایا کہ سندھ کے عوام متحد ہیں اور صوبے کی وحدت و سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: