تاجکستان: افغانستان کی سرحد سے تاجکستان میں 26 نومبر 2025 کی شب "ایل ایل سی شاہین ایس ایم" کے کیمپ پر مسلح حملہ کیا گیا۔وزارت خارجہ کاکہنا ہےکہ اس حملے کی وجہ سے تاجکستان کی سرحد پر استقلال پوسٹ کے حدود میں قائم مزدوروں کے کیمپ پر افغانستان سے آنے والے ڈرون حملے میں تین چینی شہری ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ تاجکستان نے بار بار سرحدی علاقوں میں امن و استحکام قائم رکھنے کی کوششیں کی ہیں، تاہم افغانستان کی سرزمین پر موجود مجرمانہ گروہوں کی مداخلتیں اب بھی جاری ہیں۔
تاجکستان نے ان دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی اور افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ہمسایہ ممالک کی سرحد پر استحکام اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔