چین میں ہر ہفتے 2 افراد ارب پتی بنتے ہیں، برطانوی اخبار

چین میں ہر ہفتے 2 افراد ارب پتی بنتے ہیں، برطانوی اخبار
کیپشن: دنیا میں 2158 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 11 ہزار 881 کھرب روپے سے زائد ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: برطانوی اخبار کے مطابق چین میں ہر ہفتے دو افراد ارب پتی بن جاتے ہیں۔ 2017 میں دنیا کے ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سوئس بینک کی رپورٹ کے حوالے سے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ دنیا میں 2158 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 11 ہزار 881 کھرب روپے سے زائد ہو گئی ہے۔

ارب پتیوں کی دولت میں 2017 میں جس قدر اضافہ ہوا اِس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ یہ اضافہ آسٹریلیا یا اسپین کی ملکی پیداوار سے زیادہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں ایشیا پیسیفک میں 814 ارب پتی تھے جن کی 2007 میں تعداد صرف 178 تھی۔ 701 ارب پتی افراد ایسے ہیں جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے ان میں سے 30 افراد کی مجموعی دولت 10 کھرب ڈالر سے زائد ہے۔