Get Alerts

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں قید شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا۔ آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے۔

 

ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی بھی سفارش کی ہے۔ انھیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ہسپتال منتقلی کے بعد داخل کیے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔