گھریلو صارفین کو مہنگی گیس دن میں صرف چند گھنٹے ملے گی

گھریلو صارفین کو مہنگی گیس دن میں صرف چند گھنٹے ملے گی
سورس: File

اسلام آباد:  نگراں حکومت نے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف کا بھر پور منصوبہ بنا رکھا ہے۔  نگراں وفاقی وزیرتوانائی محمد علی نےکہا  کہ موسم سرما میں گیس نہ صرف مہنگی ہوگی بلکہ گھریلو صارفین کو ملے گی بھی مشکل سے۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرتوانائی نے کہا کہ گھریلو صارفین کوسردیوں میں صبح، دوپہر اوررات کے اوقات میں مجموعی طور8 گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ 

وفاقی وزیر توانائی نے واضح کیا کہ ملک میں جتنی گیس دستیاب ہے اسی کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

محمد علی نے کہا گھریلو صارفین کودن صرف صبح، دوپہر اور شام میں چند اوقات میں گیس کی فراہمی کے باعث ایل پی جی کی آپشن کی طرف جانا پڑے گا۔

  

میڈیا سے گفتگو کے دوران  نگران وزیر توانائی نے بتایا کہ دسمبرکیلئے 2 اضافی ایل این جی کارگوزکا بندوبست کرلیا ہے جبکہ جنوری کے لیے دو مزید ایل این جیز کارگوز سپاٹ مارکیٹ سے خریدے جائیں گے۔

نگراں وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قلت کے باعث نئے گیس کنکشنز پرپابندی برقراررہے گی۔

مزید براں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے محمد علی کا کہنا تھا کہ  غریب صارفین پرزیادہ بوجھ نہیں ڈالا، گیس قیمتوں میں صرف ان کے لیے فکسڈ چارجز 10روپے سے بڑھا کے 400 روپے کیے ہیں۔

وفاقی وزیر علی محمدکا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جن قیمتوں کی منظوری دی ہے اسکے بعد ساڑھے 4 ہزارارب روپے سے زائد توانائی کے گردشی قرض میں مزید اضافہ نہیں ہوگا ۔

مصنف کے بارے میں