سابق وزیراعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
سورس: File

بیجنگ: چین کے سابق وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما لی کی چیانگ 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

چینی خبر رساں ادارےکے مطابق سابق چینی وزیراعظم گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے،  ریسکیو کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود لی کی چیانگ رات 12 بج کر 10منٹ پر انتقال کرگئے۔

لی کی چیانگ 2013 سے 2023 تک چین کے وزیراعظم رہے۔ لی کی چیانگ نے ایک دہائی تک چین کے وزیر اعظم اور ریاستی کونسل/ کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں لی کی چیانگ مستعفی ہوئے جن کی جگہ شنگھائی پارٹی کے سابق سیکرٹری لی کیانگ نے لی۔

مصنف کے بارے میں