یوٹیوبر و سوشل میڈیا سٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے

یوٹیوبر و سوشل میڈیا سٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے
سورس: File

واٹر لو: پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے ہیں.

معروف یو ٹیبر اور سوشل میڈیا سٹار زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔

زید علی نے والد کے انتقال پر اپنے بیٹے کے ہمارہ والد کے ساتھ تصویر شیئر  کرتے ہوئےپیغام میں لکھا کہ میرے پہلے دوست،  سپر ہیرو، والد،  آپ ایک بے حد محنتی انسان تھے، آپ نے مجھے ایک انسان بنایا جو آج میں ہوں  اور اس کیلئے میں آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر میں نے ایک فیصد بھی بطور باپ وہ سب حاصل کر لیا جیسے آپ تھے تو میں سمجھوں گا میں نے سب حاصل کر لیا۔

زید علی نے اپنے والد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ 

مصنف کے بارے میں