مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سےروک دیا گیا

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سےروک دیا گیا

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ گھر روانہ ہوگئے تھے تاہم بعدازاں انہیں چین جانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روکا گیا۔

سابق وزیراعظم  ایئر چائنا کی پرواز سی زیڈ 6008 کے ذریعے چین جانا چاہتے تھے۔