کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نمائندہ کراچی نیونیوز کاشف منیر کے مطابق، گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، مہنگائی کی شرح، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی استحکام کے عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق، شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ معیشت میں استحکام برقرار رہے اور مالیاتی نظام پر غیر ضروری دباؤ نہ پڑے۔