Get Alerts

روس کے نئے جوہری میزائل تجربے پر امریکہ کا سخت ردعمل

روس کے نئے جوہری میزائل تجربے پر امریکہ کا سخت ردعمل

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے جوہری صلاحیت والے میزائل کے حالیہ تجربے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ ’’مزید مسائل پیدا کرنے‘‘ کے بجائے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے پر توجہ دیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’روسی صدر کو نئے میزائل تجربات کے بجائے یوکرین جنگ ختم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ جنگ اب اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے اور اسے ایک ہفتے کے اندر ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کی ایٹمی آبدوز اس وقت روسی ساحل کے قریب تعینات ہے، جس کا مقصد ’’عالمی امن اور استحکام‘‘ کو یقینی بنانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے حال ہی میں ایک جوہری صلاحیت کے حامل بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: