انقرہ :ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل وعام پر سیکیورٹی فورسز کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی اقلیت کے خلاف 'بدھ مت دہشت گردی' کو ہوا دے رہے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ ینگون حکومت ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی ذمہ دارہے۔انہوں نے کہا کہ بدھ مت کے پیروکار ہمیشہ سے امن کے پیامبر کے طور پر پیش ا?تے ہیں۔اس وقت میانمار میں دہشت گردی ہورہی ہے۔ دنیا 'اسلامی دہشتگردی' کی فوری مذمت کرتی ہے لیکن کرسچن دہشت گردی یہودی دہشت گردی اور بدھ مت دہشت گردی پر خاموش ہوجاتی ہے۔