نئی دہلی :بھارت نے 7سالہ پاکستانی بچی کو میڈیکل ویزہ جاری کر دیا،شسما سوراج نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے مریضہ بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی 7 سالہ بچی دل کی تکلیف میں مبتلا ہے جس کی اوپن ہارٹ سرجری بھارت میں ہونا ہے، بچی کے والدین نے گزشتہ ماہ بھارت کے ویزے کی درخواست دی تھی جس کے بعد اس والدہ نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج سے ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
بھارتی وزیر خارجہ نے خاتون کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ویزہ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کی۔شسما سوراج نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے مریضہ بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جبکہ بھارت میں انتہا پسند جماعتوں نے شسما سوراج کے اس اقدام کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔