لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ٗ گلے کے سرطان کے حوالے سے ڈاکٹرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے
اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز پرامید ہیں کہ وہ روبہ صحت ہو جائیں گے ۔ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز طبیعت بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
مریم،حسن،حسین والدہ کے ساتھ ہسپتال میں موجود رہے ۔ڈاکٹروں نے کلثوم نوازکا طبی معائنہ کیا۔کل شام سے بیگم کلثوم نواز کی صحت گرتی جا رہی ہے ڈاکٹرز طبیعت بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔