Get Alerts

شمالی کوریا پر حملے کا آ پشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے: ٹرمپ

 شمالی کوریا پر حملے کا آ پشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر حالات خراب ہوئے اور کنٹرول سے باہر ہوئے تو حملے کا آ پشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے اور جنگ پیایانگ کیلئے تباہ کن ثابت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جنرل مک ماسٹر نے تو دھکی دی ہی ہے لیکن اب صدر ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کو جنگ کی وارننگ دے دی ہے اورکہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر حملے کیلئے تیار ہیں۔ جنگ ہوئی تو یہ پیانگ یانگ کیلئے تباہ کن ہو گی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تاہم ناگزیر حالات میں آ پشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

ٹیگز: