محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

 لاہور: بدلتے موسم نے دستک دیدی، رواں ہفتے ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ زیریں سندھ کے اضلاع، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج بادل برسیں گے۔

بارش کا سلسلہ 30 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، ہفتے اور اتوار کو اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، چکوال، ناروال اور گوجرانوالہ، میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش ہوگی۔

بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش متوقع ہے۔ مظفر آباد سمیت کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔