راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی
سورس: File

کند ھ کوٹ: سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے  نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق راکٹ لانچرکا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا تھا۔

ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا ہے کہ تفتیش کے مطابق بچے راکٹ لانچرکا گولہ گھر لے آئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔


ایس ایس پی روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں