Get Alerts

اسلام آباد: شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، دولہا ،دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد: شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، دولہا ،دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دولہے اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے سے گھر مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا اور 4 ملحقہ گھر بھی متاثر ہوئے۔ ملبے تلے دبنے سے مزید 11 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

ٹیگز: