راجستھان :بھارتی ریاست راجستھان کے جموارم گڑھ میں ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دولہا اور دلہن سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ دوسہ منوہر پور ہائی وے پر ٹرک اور مسافر گاڑی کے درمیان ٹکر ہوگئی۔
گاڑی میں تقریباً 14 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس مدھیہ پردیش جا رہے تھے۔ حادثے میں 7 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے ہائی وے پر ٹریفک رواں کر دیا ہے۔
یہ حادثہ اس علاقے میں حالیہ مہینوں کے دوران پیش آنے والے متعدد سنگین حادثات کی تازہ مثال ہے۔