Get Alerts

شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 9 جاں بحق

شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 9 جاں بحق

جھاڑکھنڈ :بھارت کے مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں شادی کی تقریب سے لوٹتے ہوئے باراتیوں کی گاڑی ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح جھارکھنڈ-مغربی بنگال سرحد کے قریب نامشول کے پاس پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی اور ایک ٹریلر کی ٹکر کے بعد ٹریلر الٹ گیا۔ گاڑی میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے۔متاثرہ افراد نیمڈیہ بلاک کے تلائی تاڑ گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور شادی کی تقریب سے واپس پرولیا ضلع کے بلرام پور میں ادابنا گاؤں جا رہے تھے۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی شادی کی خوشیاں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سوگ میں تبدیل ہو چکی ہیں، جیسے کرناٹک کے ہبلی میں ایک خوفناک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیگز: