فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
سورس: File

اسلام آباد:   سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت  میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی۔

 فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل قمرعنایت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور مؤقف پیش کیا کہ فواد چودھری کی والدہ بیمار ہیں اور انہیں لاہور جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت  نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر کے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں